Wednesday, March 19, 2025
 

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے خطے کو پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے، دفترخارجہ

 



غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں سے نشان دہی ہوتی ہے کہ پورےخطے کو پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے جہاں 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جارحیت کا یہ بھیانک عمل جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر صہیونی حملوں میں اس خطرناک اضافے سے نشان دہی ہوتی ہے کہ اس سے پورے خطے کو ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ تشدد کے فوری خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور غزہ اور مشرق وسطیٰ میں فوری اور دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششیں دوبارہ شروع کرے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل