Saturday, March 22, 2025
 

پنجاب میں گرمی بڑھنے لگی؛ آئندہ 3 دن تک موسم کیسا رہے گا؟

 



پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میں موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج  اضافہ ہوگا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کی نسبت  راتیں قدرے ٹھنڈی ہیں  جب کہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ 18اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے  امکانات ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل