Saturday, March 22, 2025
 

راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 



راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس  نے   کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل برداشت ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل