Saturday, March 29, 2025
 

معاذ صفدر کا تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کو اہم مشورہ

 



پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے تنازعات میں گھرے رجب بٹ کو مشورہ دے دیا۔ معاذ صفدر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اپنے ساتھی رجب بٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ بہت محنتی ہے اور اُس کو مقام بھی اسی وجہ سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے اس مقام تک پہنچنے کیلیے رجب بٹ نے بہت زیادہ محنت کی، مگر اب انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ان کی رسائی بہت زیادہ لوگوں تک ہوچکی ہے لہذا انہیں احتیاط سے کام لینا چاہیے اور یہاں سے صرف واپسی کا ہی راستہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ ترقی ممکن نہیں ہے۔ معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ چونکہ بہت مشہور ہوچکے ہیں تو انہیں کانٹینٹ بناتے وقت بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل