Monday, April 07, 2025
 

ججز تبادلہ: جسٹس کیانی سمیت 5 ججز، عمران خان، ہائیکورٹ بارز کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

 



سپریم کورٹ نے ججز تبادلے کے خلاف جسٹس کیانی سمیت پانچ ججز، عمران خان، کراچی، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ججز تبادلہ کے خلاف سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس محمد اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، اسی طرح  کراچی لاہور بار کی درخواستیں، لاہور و اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ دریں اثنا راجہ مسقط نواز کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل