Loading
لندن: برطانوی آرٹسٹ سارہ بورڈمین، جنہوں نے کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری پینٹنگ بنائی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تنقید نے ان کے 41 سالہ کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ تصویر، جو اسٹیٹ کیپیٹل کے گیلری آف پریزیڈنٹس میں چھ سال تک لٹکی رہی، ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں "سب سے بدترین" قرار دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈمین نے اپنی عمر کے ساتھ "اپنی صلاحیتیں کھو دی ہیں" اور تصویر کو "جان بوجھ کر مسخ" کیا گیا ہے۔ بورڈمین نے ٹرمپ کے ان الزامات کو اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ شہرت پر منفی اثرات کے طور پر بیان کیا ہے، اور کہا ہے کہ اب ان کے کاروبار کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصویر میں کوئی جان بوجھ کر مسخ یا سیاسی جھکاؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کمیشن کے مطابق کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل ایڈوائزری کمیٹی سے اس تصویر کو بغیر کسی تعصب یا مبالغہ آرائی کے مکمل کیا تھا۔ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی تصویر کی تعریف کی تھی اور اسے "زبردست" قرار دیا تھا، لیکن اپنے ہی پر پورٹریٹ پر کوئی ایسی تعریف نہیں کی۔ ان کے تبصروں کے بعد یہ تصویر عوامی نمائش سے ہٹا لی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل