Monday, April 07, 2025
 

اڈیالہ کے باہر ممکنہ دھرنا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

 



پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے میں شریک ہونے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ عالیہ حمزہ نے بھی دھرنے میں شریک ہونے کی حامی بھر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں چند رہنما دھرنے کے حق میں نہیں ہیں۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات نہ ہونے کی صورت میں دھرنا دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا اور گزشتہ روز کی بیٹھک میں اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل