Loading
بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور اہل خانہ کی واپسی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے۔ اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور اہل خانہ کی واپسی کی راہ میں بھارتی حکام غیرضروری رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،بھارتی حکام کی جانب سے دیگر نامناسب اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ان نامناسب اقدامات میں پاکستانی سفارت کاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے، پاکستان نے اس معاملے کو باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، ان رکاوٹوں کو بین الاقوامی سفارتی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل