Wednesday, June 26, 2024
 

قومی کرکٹ ٹیم امریکا سے وطن کے لیے روانہ، بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑیوں کا امریکہ میں قیام

 



میامی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم امریکا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکی ہے، کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی امریکہ میں ہی قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں قیام کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ حارث رؤف، شاداب خان، اعظم خان، محمد عامر اور عماد وسیم شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم و دیگر کھلاڑی امریکا سے لندن جائیں گے جہاں دو دن قیام کے بعد 22 جون کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

امریکا سے روانہ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی گزشتہ رات میامی سے دبئی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، دبئی سے کھلاڑی مختلف پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوں گے۔

امریکا سے آنے والے کھلاڑی آج علی الصبح پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ سابق ٹی 20 ورلڈ چمپئین پاکستان نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کھیل پیش کیا تھا۔

گرین شرٹس کو میگا ایونٹ میں اپنے گروپ کے ابتدائی دو میچوں میں عالمی کرکٹ کی نوزائیدہ ٹیم امریکا اور پھر بھارت سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل