Saturday, June 29, 2024
 

آج کا دن کیسا رہے گا

 



حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوسروں کی رائے کو بھی اہمیت دینا شروع کر یں ہر وقت اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنا آپ کے لئے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

رشتے دار آپ کی اندرون خانہ مخالفت کرکے گھریلو ماحول خراب کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں ان کا گھر میں بے جا آنا جانا بند کر دیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

قریبی دوست کی موجودگی خوشی کا باعث بن سکتی ہے دوستوں کے ساتھ کسی محفل میں جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ اہم ملاقات ہو سکتی ہے البتہ آپ کے کافی کام التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے ماتحت لوگوں پر نظر رکھیں آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں بہتر ہے کہ ان کا اپنے گھر میں آنا جانا محدود کر دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

شریک حیات کے ساتھ اپنے دل کی بات کرنا ہی بہتر ہے بجائے لوگوں پر یقین کریں سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

رکے ہوئے کام حل ہونے کا دن ہے آپ جتنا آج کوشش کریں گے التوا کا شکار ہوئے کام حل ہوتے چلے جائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

شراکت داری کے کاموں سے نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا جو بھی کام کریں اس میں ذاتی توجہ ہی کامیابی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

رکے ہوئے کام حل ہوتے نظر آرہے ہیں دوستوں کی تعداد میں اضافہ تو ہوگا مگر ساتھ ساتھ ان سے ہوشیاررہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

خود کو مصروف رکھیں فارغ دماغ بلاشبہ شیطان کا گھر ہوتا ہے والدین کوعشق و محبت کے معاملات میں ڈال کر بہتر ہے کوئی منگنی وغیرہ کرلیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ کا ارادہ کوئی نئی چیز خرید نے کا ہے تو فی الحال اس ارادے کو کچھ دن کے لئے ترک کر دیں کیونکہ ابھی خرید و فروخت کا دن نہیں ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے ہو سکتا ہے کسی پارٹی کے ساتھ کاروباری معاہدہ طے پا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل