Monday, July 01, 2024
 

نئی دہلی میں 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ

 



نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارشوں میں مودی سرکار کے وزرا کے بنگلے بھی ڈوب گئے اور شہر کسی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے باسیوں نے 1936 کے بعد پہلی بار اتنی بارش دیکھی ہے۔ جمعرات کی صبح 8:30 بجے سے آج صبح 8:30 بجے کے درمیان تقریباً 236 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت کسی ریڈ زون کی پروا کیے بغیر شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہا ہے۔ شہری اور مسافر گاڑیوں کے بجائے پانی میں تیر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچے۔

بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے درخت اور ہورڈنگز گر پڑے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ ٹریفک کا نظام معطل ہے جب کہ کئی علاقوں میں شہری بجلی سے محروم ہیں۔

میونسپل اداروں، اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کے محکمے میں چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک مسافر ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل