Monday, July 01, 2024
 

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا

 



 اسلام آباد: پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یکم جولائی سے سات جولائی تک بلوچستان کے 16، خیبرپختونخوا کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے 5 اضلاع اور اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔

بلوچستان میں پولیو کیسز کی تشخیص اور 40 سے زائد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔

ان واقعات کے پیش نظر پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ ویکسینیشن مہم 41 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں سے 11 اضلاع میں جزوی مہم ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل