Monday, July 01, 2024
 

حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

 



  کراچی: پاکستان کے حمزہ خان نے 31 ویں ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 19 ٹائٹل جیت لیا جبکہ سہیل عدنان بوائز انڈر 13 چیمپئین بن گئے۔ 

ایونٹ کے دوران پاکستان نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈل جیت لیے، ملائشیا نے 3، بھارت نے 2 اورہانگ کانگ نے ایک ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کواسلام آباد کے مصحف ضیا شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنلز کھیلے گئے، گزشتہ برس عالمی جونیئر چیمپئین بننے کا اعزازپانے والے 18 سالہ حمزہ خان نے سیڈ 3 ملائیشا کے یرتھ ڈینئل کو 0-3 سے مات دے کربوائزانڈر19 ایونٹ جیت لیا۔

بوائزانڈر17 کےٹاپ سیڈ  عبداللہ نواز سخت مقابلے کے بعد ملائشیا کے نکہلی ویسوارسے3-2 سے شکست کھا گئے۔ بوائزانڈر 15 میں بھارت کے شیوان اگروال نے ملائشیا ہی کے محمد رزاق کو1-3 سے زیرکرلیا۔ بوائز انڈر13 میں سیڈ 4 سہیل عدنان نے ہم وطن سیڈ حزیفہ شاہد کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔

گرلزایونٹس میں انڈر 19 میں ٹاپ سیڈ  ملائشیا کی تھانوسا ادھرائن نے ہم وطن اکاری میڈوروکا، انڈر17 میں ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی اینا کونگ نے ہم وطن سیڈ3 ٹانگ ہیلن،انڈر15 میں ٹاپ سیڈ ملائیشیا کی ہرلین ٹان نے ہانگ کانگ کی سیڈ ٹو پائی ین چولی اورانڈر13 میں سیڈ 2 بھارت کی آدھیا بھاٹیہ نے ہم وطن سیڈ 4 گوشیکا کوہرادیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل