Saturday, June 29, 2024
 

جرمنی میں 95 سالہ “نازی دادی” کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید

 



ہیمبرگ: جرمنی میں “نازی دادی” کے نام سے مشہور 95 سالہ خاتون کو ہولوکاسٹ سے انکار پر مزید 16 ماہ کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق  95 سالہ ارسولا ہیوربیک کو بدھ کو تازہ ترین مقدمے میں 16 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ارسولا ہیوربیک اس سے قبل بھی کئی بار نازی نسل کشی سے انکار کرنے کے مختلف مقدمات میں جیل کی سزائیں کاٹ چکی ہیں۔

 

عدالتی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ خاتون نے تازہ مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کئی بار ہولوکاسٹ پر اپنے ریمارکس کو دہرایا۔

ترجمان نے کہا کہ خاتون کے حامیوں نے بدھ کو کئی بار عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

ارسولا ہیوربیک انتہائی دائیں بازو کے تربیتی مرکز کی سربراہ تھیں جو 2008 میں نازی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کی طرف سے یہودیوں کی مبینہ نسل کشی کو جھٹلانا غیرقانونی اور ہولوکاسٹ سے انکار پر پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل