Monday, July 01, 2024
 

واٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

 



کیلیفورنیا: تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا۔

میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ اپ ڈیٹ ایپ کے اندر ویڈیو روابط کو ہموار کرنے اور اسے زیادہ قدرتی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔

چھوٹا بٹن کے طور پر دکھنے والا یہ نیا شارٹ کٹ چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔

اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر ویڈیو ریکارڈر کھل جائے گاجس کےبعد  ویڈیو رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے۔ اس طرح صارف کو متعدد مینو آئٹمز سے گزرنے کی مشقت سے بچ سکتا ہے۔

واٹس ایپ ٹیکسٹ اور ویڈیو میسجنگ دونوں کے لئے ڈیفالٹ پلیٹ فارم بننے کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق سب کچھ کر رہا ہے۔

فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم،صارفین کے لیے فیچر کا اجراء جلد متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل