Tuesday, June 17, 2025
 

کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027-2029 سائیکل کیلئے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔ مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ مزید پڑھیں: باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے "کپتان" بن گئے آئی سی سی سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے اقدام میں تبدیلی سے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل