Loading
بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔ گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے قبل آئی پی ایل کے دوران انہوں نے بی سی سی آئی کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے ورک لوڈ کے متعلق بتایا۔ انہوں نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے ان کی کمر کو دوبارہ صحت یاب کیا۔ انہوں نے اس سرجن سے بات کی جنہوں نے ان کو ہمیشہ بتایا کہ انہیں ورک لوڈ کے حوالے سے کتنا محتاط ہونا پڑے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل