Loading
اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں امریکا سے مدد مانگ لی۔ عالمی خیبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا سے پیل کی ہے کہ فورڈو جوہری تنصیب جیسے مضبوط اہداف پر حملوں کے لیے مدد کرے۔ یائر لاپید نے سی این این سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی یہ جوہری تنصیب محض اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر وزیراعظم یائر لپیڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی اپیل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ مثبت جواب دیں گے۔ انھوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوجی کارروائیاں تب تک جاری رکھیں جب تک ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔ یاد رہے کہ ایران کا فورڈو کا جوہری پلانٹ زیر زمین اور محفوظ حصار میں قائم ہے۔ جسے مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے امریکی مدد اور معاونت ناگزیر ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل