Loading
ایران اسرائیل جنگ اور خطے میں بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان نے تہران سے کچھ سفارت کاروں، غیر ضروری اہل کاروں اور عملے کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا۔ وزارت خارجہ کے اعلی عہدے دار کے مطابق جنگ کی صورتحال اور کشیدگی کے باعث اقدام کیا گیا ہے، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ افسر کے مطابق جو اضافی اور غیر ضروری اسٹاف ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سمیت وطن واپس چلے جائیں، اسٹاف کی واپسی کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل