Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی سیچویشن روم میں اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن لوٹے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کے کردار کا تعین کریں گے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر ایران کو سبق سیکھانے کے لیے اسرائیل کے ہمراہ جنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس خدشے کو اس بات سے تقویت سے ملتی ہے کہ آج صبح ہی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد بیانات جاری کیے۔ ان میں سے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ٹھیک ٹھیک معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر بعد ہی امریکی وزارت خارجہ اور دفاع کے حکام کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل