Wednesday, June 18, 2025
 

ایران کا ایک اور میزائل حملہ، پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

 



ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران سے داغے گئے میزائلوں کو ڈیٹیکٹ کرلیا گیا ہے اور دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔" اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کی تازہ ترین بارش نے ملک بھر میں فضائی حملے کی وارننگز کو فعال کر دیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملہ کیا تھا جس سے حیفہ ریفائنری مکمل بند ہوگئی تھی اور ریفائنری کے  3 اسرائیلی ملازمین بھی ہلاک ہوگئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل