Loading
ایران کی حکومت نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ فوری طور پر واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور دیگر "لوکیشن بیسڈ" موبائل ایپس کا استعمال بند کر دیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ اسرائیل کی حالیہ "ٹارگٹ کلنگ‘‘ کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں ایٹمی سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران میں اہم افراد کو نشانہ بنانے کے لیے موبائل فون ٹریکنگ کا استعمال کر رہی ہے، اور یہی اس کے اہم ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔ ایرانی حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی نئے مقام پر جانے سے قبل اپنے موبائل فون بند کر دیں اور ان موبائلز کو اپنے ساتھ لے کر مت جائیں۔ ایرانی حکومت کے بیان میں بالخصوص سیکیورٹی اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ صرف اور صرف محفوظ ٹیلی کمیونیکیشن لائنز استعمال کریں اور غیر محفوظ سافٹ ویئر سے پرہیز کریں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے حملہ کرکے ایران میں ایٹمی سائنسدانوں اور ٹاپ رینک ملٹری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل