Loading
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل