Tuesday, June 17, 2025
 

کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی غیرقانونی اجازت پر ایس بی سی اے افسران سمیت 18ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

 



صوبائی اینٹی کرپشن  عدالت کے جج امین اللہ صدیقی نے لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سب رجسٹرار، بلڈر سمیت 18 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج امین اللہ صدیقی کی عدالت کے روبرو لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیرکی اجازت دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ سب ملزم بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہیں۔ ملزمان نے رشوت کے عوض 7 منزلہ عمارت کی اجازت دی۔ ایس بی سی اے نے پہلے 3 منزلہ عمارت کی اجازت دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ملزمان کیخلاف کھارا در پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔بعد میں مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سب رجسٹرار، بلڈر سمیت 18 ملزموں  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمے کا چالان بھی منظورکرلیا۔ چالان میں ایس بی سی اے کے 17 افسران ایک سب رجسٹرار اور ایک بلڈر سمیت 19 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد ضمانت پر ہے۔ ملزمان میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ عامر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر امام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مہدی جعفری، ملزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ کامران وحید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ ضمیر ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب، سینئر بلڈنگ انسپکٹر دلیپ کمار، انعام علی جتوئی، محمد عباس، عمیر دایو، فضل الحق، معرف الدین، شیخ رشید، عبد القادر، سب رجسٹرار صدر شکیل میمن اور بلڈر شکیل احمد شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل