Tuesday, June 17, 2025
 

تفتان بارڈر سے 1200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 



چاغی: تفتان بارڈر سے آج 78 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد تفتان بارڈر سے واپس آئے پاکستانیوں کی تعداد 1200 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیل ایران جنگ کے سبب ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو روز کے دوران 987 زائرین اور طلباء وطن واپس پہنچ گئے، اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک تفتان بارڈر سے 12 سو افراد کو اندرونِ ملک روانہ کیا جاچکا ہے جو کہ 37 بسوں کے ذریعے وطن واپس آئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واپس آئے افراد میں تاجر، طلباء اور زائرین شامل ہیں اور مزید لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج مزید 78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلباء بھی شامل ہیں۔ تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے پاکستانیوں، زائرین، طلبا اور تاجروں کے لیے پاکستان ہاوٴس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل