Loading
ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔ بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے کر دیا۔ بیگ درست حالت میں واپس کرنے پر ریلوے مسافر نے ریلویز پولیس کی تعریف کی اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری پر شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل