Loading
بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار 28 ارب روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں جاری ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کا تمام ترقیاتی بجٹ حکومت نے خرچ کیا، حکومت نے کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 42 ارب روپے سرپلس ہیں، یہ تاریخی بجٹ ہے جو کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب سے زائد مالیت کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل