Tuesday, July 01, 2025
 

مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی ہونگے

 



ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح  دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد  ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا  کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات اور کامیاب حکمتِ عملی کا تبادلہ کیا جا سکے۔ ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کی باعث، مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ یہ سنگِ میل اس بات کا مظہر ہے کہ ٹک ٹاک مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے اور اُن کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ اقدام نہ صرف پاکستانی آوازوں کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے ٹک ٹاک کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے بلکہ مقامی کری ایٹرزکے لیے بھی برانڈز کے ساتھ ممکنہ شراکتوں  کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ٹک ٹاک کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے مومن ثاقب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:  ”لاہور میں لمحات کو قید کرنے سے لے کر کانزکے ریڈ کارپٹ پر کہانیاں سنانے تک - میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان اور اس کی کری ایٹرزکمیونٹی کےتنوع اور تخلیقی توانائی کی نمائندگی کر رہا ہوں!   خواہ  وہ  فنکار ہوں، کہانی سنانے والے یا معلمین - ٹک ٹاک ہر قسم کے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور ہر کری ایٹر کو دنیا کے سامنے اپنے خیالات اور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اور میرا یہاں ہونا —اُن سب کے لیے ہے!“ ٹک ٹاک کے ساؤتھ ایشیا میں کانٹنٹ آپریشنز لیڈ، عُمَیْس نوید نے کہا:   ”ہمیں بے حد خوشی ہے کہ مومن ٹک ٹاک کی متحرک پاکستانی کمیونٹی کی عالمی سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہمارا مشن ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والی آوازوں کو سراہنا اور اجاگر کرنا ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے ٹک ٹاک تخلیق کار عالمی سطح پر مکالمے کو تشکیل دے رہے ہیں۔“ مومن ثاقب کا سفر، جو ایک سنسنی وائرل ویڈیو سے عالمی ثقافتی سفیر تک پہنچا، اس بات کی ایک زبردست مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز گلوبل ساؤتھ کے افراد کی زندگیوں اور بیانیوں کو بدل رہے ہیں۔ اُن کی کانز لائنز میں شرکت نہ صرف دیگر پاکستانی کری ایٹرزکے لیے تحریک کا باعث بنے گی بلکہ یہ بھی اجاگر کرے گی کہ ٹک ٹاک کس طرح ٹیلنٹ اور مواقع کے بیچ پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل