Loading
کار ساز شارع فیصل پر ایئر پورٹ جانے والے ٹریک پر اسٹریٹ لائٹ کا خستہ حال پول موٹر سائیکل سوار خاندان پر گر گیا جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ کراچی کے علاقے کارساز شارع فیصل پر خستہ حال پول موٹرسائیکل پر سوار خاندان پر گرنے سے جاں بحق شہری کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ جاں بحق شہری کی شناخت 45 سالہ جمیل کے نام سے کی گئی، متوفی کی اہلیہ 40 سالہ فاطمہ اور بیٹی 16 سالہ انشیہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، خاندان ڈرگ روڈ سے کار ساز کی جانب جانے والے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان شارع فیصل سے گزر رہا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ متوفی ڈرگ روڈ کینٹ بازار کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا، جس میں دو بیٹیاں اورایک بیٹا ہے اوراپنی رہائش گاہ سے کسی رشتے دار کے گھر جا رہا تھا۔ موقع پر موجود افراد نے شارع فیصل پر گرنے والے اسٹریٹ لائٹ کے پول کو سخت جدوجہد کے بعد کھینچ کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔ حادثے کے بعد شارع فیصل پر وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل