Tuesday, July 01, 2025
 

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

 



وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے اسجد محمود پر ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے۔ وزیرعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے  صاحبزادے اسجد محمود  پر  حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا او ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اس حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود کو چند روز قبل خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کی تھی تاہم ملزمان اپنے عزائم میں ناکام ہوئے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال  کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل