Loading
شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد آج مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، آج شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سعدی ٹاؤن میں 47.5، گلشنِ معمار میں 37.4، گلشنِ حدید میں 37 اور شارع فیصل پر 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ نارتھ کراچی میں 29.8، جناح ٹرمینل پر 29.2، ڈیفنس میں 25.5، کورنگی میں 25.2 اور یونیورسٹی روڈ پر24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل