Sunday, June 29, 2025
 

ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا

 



ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا سکتا ہے جس کے تحت چند میچز ایک اور چند میچز دوسرے ملک میں ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھارت نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق ہوا تھا اور بھارت کے میچز یو اے ای میں کرائے گئے تھے۔ پاکستان نے بھی آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل