Loading
دوستی چھوڑنا جرم بن گیا، دو ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ نے اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ فائرنگ کی وجہ دوستی ختم ہونے پر پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہیئر تھانے کی پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں عمل میں آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے پیچھے کارفرما محرکات سامنے لائے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل