Sunday, June 29, 2025
 

لاہور میں آندھی کے دوران بل بورڈ گر گیا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور کمسن بچہ زخمی

 



لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران گرنے والے بل بورڈ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارشوں کے دوران شیرا کورٹ بند روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بل بورڈ بائیک سوار فیملی پر گرنے سے بائیک سوار جاں بحق اور دو افراد زخمی  ہوئے، متوفی کی شناخت 45 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں بائیک سوار کی اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ شاہد اپنی اہلیہ اور بچے کیساتھ جا رہا تھا کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے بل بورڈ انکے اوپر گرا، جسکے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ شاہد کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل