Loading
سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے کہا کہ گداگری معاشرتی برائی اور بچوں کے استحصال کا ذریعہ ہے، ہمارا مقصد صرف گرفتاری نہیں بلکہ ان کی بحالی اور تحفظ بھی ہے۔ انہوں نے محفوظ پنجاب وژن کے تحت صاف، محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ سرکل افسران کو روزانہ کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل