Loading
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل