Loading
سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔ نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔ روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی تھی اور بھارت نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل