Tuesday, July 01, 2025
 

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ٹریفک حادثات نامعلوم تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے پیش آنے کے بتائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل