Monday, June 30, 2025
 

کراچی؛ 5کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس

 



جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ شہناز کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے مالک کے گھر چوری کی۔ ملزمان شہناز، آصف اور حماد عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل