Loading
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں کوئی صاحب میری عمر پر تنقید کر رہے تھے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ آخر تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ سب کو بتانے کی کیا ضرورت ہے۔ اداکارہ کے بقول جس پر انھوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بولا، اپنی شادی، ماں بننے، پھر طلاق، کچھ بھیم نہیں چھپایا تو یہ عمر کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمر کے معاملے پر مجھ ہونے والی تنقید سے مجھے کوئی پریشانی ہوتی۔ میں سب کی رائے کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل