Loading
دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک لاپتا بچے کی تلاش کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سوات رفیع اللّٰہ مروت نے کہا کہ ریسکیو1122 اس وقت دریائے سوات کے مختلف مقامات بائی پاس کانجو اور بریکوٹ میں ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ دریایے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، آپریشن صبح سے شروع کیا گیا، آپریشن میں بڑی تعداد میں تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اے ڈی سی حامد خان نے کہا کہ آپریشن تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہےگا، آپریشن میں سوات انتظامیہ ،ٹی اہم اے ،ایریگیشن ،پولیس اور لیویز اہلکار حصہ لے رہے ہیں، بائی پاس پر آپریشن مکمل ہونے کے بعد فضاء گھٹ سائیڈ پر شروع ہوگا۔ سانحہ سوات میں لاپتہ ایک لڑکے کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی خوطہ خور 5مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ سیالکوت کے لاپتہ عبداللہ کی تلاش جاری ہے، سوات۔ دریایے سوات سے اب تک 12لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل