Loading
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کا نام تجویز کردیا۔ روی شاستری نے ایک پوڈ کاسٹ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کو ایک بہترین آپشن قرار دیا، سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ احمد آباد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے بہترین مقام ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ آپ کو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں لایا جاسکے۔ روی شاستری نے کہا کہ لارڈز ایک لاکھ تماشائیوں والا اسٹیڈیم نہیں ہے، اس لیے وہاں محدود ہجوم آتا ہے مگر احمد آباد جیسے مقامات پر چاہے کوئی بھی ٹیمیں کھیل رہی ہوں، آپ کو یقینی طور پر ایک بڑی اور پرجوش تماشائیوں کی تعداد ملے گی۔ واضح رہے کہ احمد آباد کے نئے گراؤنڈ میں شائقین کی گنجائش ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل