Monday, June 30, 2025
 

غزہ؛ حماس کساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

 



غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے پہنچنے والی ٹیم دھماکے کی زد میں آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20 سالہ اسرائیل ناتن روزن کے نام سے ہوئی۔  ہلاک ہونے والا فوجی 601 ویں انجینیئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتے تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کفر جبلیہ کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز آلے کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ یاد رہے کہ صرف جون کے ماہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 441 فوجی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والا فوجی لندن سے 11 سال قبل ہی اسرائیل منتقل ہوئے تھے اور اس کی بہن کے منگیتر کو بھی حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔ اس وقت بھی حماس کے پاس 50 اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہیں۔ جن کی رہائی کے لیے اب تک کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل