Tuesday, July 01, 2025
 

کراچی میں 3 روزہ مون سون بارش کے اعداد و شمار جاری

 



محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش(27جون تا 30جون) کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 3روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہرکے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر(3انچ )ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ، گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8 ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28، کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل