Tuesday, July 01, 2025
 

پشاور میں جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال، ٹیوشن جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

 



پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ننھا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران اسلحے کے آزادنہ استعمال اور فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن سے گھر جانے والا کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسکول یونیفارم میں طالب علم کی لاش آبائی علاقہ مردان پہنچا دی گئی سوشل میڈیا پر پشاور میں کلاشنکوف کلچر کے خلاف مہم ، کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر فریق اول کامران ساجد پسران سفیر نے فریق دوم عاطف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اسکول کا طالب علم اسحاق گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مورٹم کیلئے منتقل کردیا۔ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل