Tuesday, July 01, 2025
 

ہزار برس قبل صفحہ ہستی سےمٹ جانے والی تہذیب کاگمشدہ ٹیمپل دریافت

 



جنوبی امریکا کے پہاڑی سلسلے اینڈیز میں وہاں کی طاقتورترین تہذیبوں میں سے ایک کا 1000 برس قبل بنایا گیا چٹانی ٹیمپل (عبادت گاہ) دریافت کرلیا گیا۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مغربی بولیویا میں موجود ایک چھوٹی سی کمیونٹی کے قریب موجود ٹی ٹی کاکا جھیل کے جنوب مشرق میں پالاسپٹا نامی ٹیمپل دریافت کیا۔ یہ عمارت ٹِوانکو تہذیب کی فنکاری کا مظہر ہے، جس نے ہزار عیسوی کے قریب ختم ہوتے وقت اپنے متاثر کن پتھر کے کام، جدید آب پاشی کے نظام اور منفرد فن اور ظروف سازی (برتن سازی) سے دنیا پر ان مٹ نقوش چھوڑے۔ اس ٹیمپل کا رقبہ تقریباً 410 فِٹ لمبا اور 476 فٹ چوڑا ہے اور اس میں 15 مستطیل انکلوژر ہیں جو درمیان میں موجود ایک صحت کے ارد گرد ترتیب میں ہیں، جو بظاہر سولر اِکوئینوکس (ایک ایسا وقت جب سورج خط استوا سے طلوع ہوتا ہے اور اس کی اکثر قدیم ثقافتوں میں اہم رسومات سے نشاندہی کی جاتی ہے) کی سیدھ میں آتا ہے۔ ماہرین کی ٹیم کا ماننا ہے کہ اس ٹیمپل میں 20 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر تھے اور اس کی چند عمارتیں 100 ٹن سے زیادہ وزنی پھتروں سے بنائی گئی تھیں، جو منظم مزدوری اور منصوبہ بندی کو واضح کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل