Tuesday, July 01, 2025
 

ایران سے نہ بات ہو رہی ہے نہ کوئی پیشکش کی ہے؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا پیشکش کی خبروں کو مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں ایران کو کسی قسم کی پیشکش نہیں کر رہا نہ ہی ان سے بات چیت کر رہا ہوں۔ ہم نے ان کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹر کرس کونز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران سے ممکنہ مذاکرات پر گامزن ہیں جس میں پابندیاں نرم کرنے اور اربوں ڈالر کی مراعات کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے کی پیشکش شامل ہوسکتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان بیانات کو "سنجیدہ مذاکرات کی کوشش نہیں بلکہ میڈیا پر اثر انداز ہونے کی چال" قرار دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ امریکا کی طرف سے بار بار بیانیے بدلنا کوئی نیا رجحان نہیں۔ یاد رہے کہ جون 13 کو اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل پروگرام اور سائنسی مراکز پر شدید حملے کیے۔ اس کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل پر 500 سے زائد بیلسٹک میزائل اور 1,100 ڈرونز فائر کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں ٹاپ رینک کے آرمی آفیسرز اور ایٹمی سائنسدان بھی شامل ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل