Loading
امریکا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارمنس دیتے ہوئے ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کنسرٹ ہیوسٹن میں جاری تھا اور اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔ گلوکارہ بیونسے نے ہوا میں معلق گاڑی میں بیٹھ کر انٹری دینی تھی۔ وہ اپنے ایک مشہور گانے پر پُرفارمنس دے رہی تھیں۔ اس دوران اچانک وہ کار ایک جھکنے لگتے ہے جس میں گلوکارہ بیٹھی ہوتی ہیں۔ کار اتنی جھک جاتی ہے کہ بیونسے کو لگتا ہے وہ بلندی سے نچے گر جائیں گی۔ گلوکارہ بیونسے نے کار جن رسیوں سے لٹکی ہوتی ہے اسے پکڑ لیا تاکہ توازن برقرار رکھ سکیں اور گاڑی سے نیچے نہ گریں۔ بیونسے نے بغیر گھبرائے صورت حال کی سنجیدگی کا اندازہ کیا اور گانا فوری بند کر کے کہا "رک جاؤ، رک جاؤ!" اسی لمحے موسیقی بند ہو گئی۔ منتظمین نے صورت حال کو سنبھالا اور کار کو آہستی آہستہ نیچے لے آئے۔ گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے صبر کا شکریہ"۔ گاڑی سے بخیروعافیت اتر کر بیونسے نے مداحوں کی تالیوں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا اور کہا کہ اگر میں کار سے گرتی بھی تو مجھے معلوم ہے آپ لوگ مجھے سنبھال لیتے۔ جس پر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اُٹھا اور گلوکارہ بیونسے نے اپنی ادھوری پُرفامارمنس کو اسٹیج پر مکمل کیا۔ ایک دفعہ پھر سماں بندھ گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل