Monday, June 30, 2025
 

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

 



معروف ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا کر مزید دلائل پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس درخواست پر سماعت کی۔ خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔   عدالت سے درخواست کی گئی کہ دلائل کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ واضح رہے کہ آمنہ عروج نے اپنی سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل