Tuesday, July 01, 2025
 

نویں کلاس پاس بھارتی کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بنیں گے

 



بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔ کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔ رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل